مری (نمائندہ خصوصی)جے یو آئی مری کی مجلس عمومی کا انتہائی اہم اجلاس امیر مولانا قاری سیف اللہ سیفی کی زیرصدارت ہوا ۔اجلاس میں قاری سیف اللہ سیفی کے علاوہ مفتی خالد حسین عباسی ،جنر ل سیکرٹری قاری نوید احمد عباسی،طاھر محمود عباسی،مفتی ظفر الاسلام سیفی،قاری شبیر عباسی،مولانا عامر عباسی، مولانا ضیاء الرحمن،مولانا عبدالوھاب،قاری طالب الرحمن حدوٹی،ثناء اللہ عباسی،مفتی عزیزالر حمن عباسی،مولانا تصدق حسین،قاری محمد شر یف، قاری شاہد عباسی،قاری عبداللہ عباسی،سماجی کارکن فیصل وانی،مفتی محب الرحمن، مولانا شھود عباسی ،قا ری قاسم عباسی،حافظ محمد علی،حافظ فضل الرحمن،عاصم محمود عباسی،شہزاد احمد عباسی و دیگر شامل تھے اجلاس میں مری بھر کے تمام یوسیز میں جماعتی کام کو فعال کر نے کے لیے جنرل سیکرٹری قاری نوید احمد عباسی کی سربراہی میں ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی میں جنرل سیکرٹری قاری نوید احمد عباسی،طاھر محمود عبا سی ،حافظ عبید احمد عباسی،قاری طالب الرحمن حدوٹی اور مولاناتصدق حسین عباسی شامل ہیں کمیٹی تمام یوسیز میں جماعتی احباب سے ملاقاتیں کرنے باڈیز تشکیل دینے مری بھر کی سطح پر ماہانہ پروگرامات کرنے اور تمام اراکین کو منظم کرنے سمیت بھرپور سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دینے اور جے ٹی آئی مری کے نظم کو متحرک کرنے جیسے اہداف پر کام کرے گی طے پایا کہ جے یو آئی کی حالیہ ایوان نہیں میدان تحریک کے لیے مری کی سطح پر بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔