بیول(نامہ نگار)سابق ایم این اے و سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے افواج پاکستان اور سرکاری تنصیبات بالخصوص قائد اعظم کی رہائش گاہ جناح ہاس پر حملے کیے گے جو پوری قوم کے لیے باعث شرم ہے کیونکہ جو کام دشمن ممالک نہ کرسکے وہ شرپسند عناصر نے کر دیا اور ان شرپسند عناصر کے پیچھے جو بھی افراد ہیں وہ ملک پاکستان اور جمہوریت کے خیر خواہ نہیں ہیں ان کے عزائم ملک میں انتشار پھیلانا اور ہماری افواج جن کی وجہ سے سرحدیں محفوظ ہیں ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنا تاکہ پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرکے دشمن ممالک اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ،عسکری قیادت، عدلیہ، بیوروکریٹس اور عوام کو ملک پاکستان کی خاطر ایک پیج پر ہوکر اکٹھے کام کرنا چاہیے تاکہ ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو اس مقصد کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔