فتح جنگ(نامہ نگار)ضلع کونسل اٹک کی حدود میں غیر قانونی ہاسنگ سکیمز نیب اور ایف آئی اے کے ریڈاد پر آ گئی ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک سے رپورٹ طلب۔ تحصیل دار فتح جنگ چوھدری شفقت محمود نے کاروائی کا آغاز کردیا اور محکمہ مال کے ماتحت عملہ کے ذریعے تمام ریکارڈ طلب کر کے اس بابت تفصیلی چھان بین کی جارہی ہے زرائع کے مطابق ضلع اٹک میں اس وقت ھاوسنگ سکیموں کی بھر مار ھے جن میں سے کچھ منظور شدہ اور زیادہ تر غیر قانونی اور کچھ تو بالکل جعلی ہیں ان غیر قانونی جعلی ہاسنگ سکیمز کے مالکان عوام الناس کو پرکشش اشتہار ات ولالچ دے کر ان کی جمع پونجی لوٹتے رہے محکمہ سائبر کرائم FIAاسلام آباد کی خدمات بھی لی جارہی ہیں کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے دفتر ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ،ڈسٹرکٹ کونسل اٹک سے معلومات حاصل کریں۔
ضلع کونسل اٹک کی حدود میں غیر قانونی ہاسنگ سکیمز نیب،ایف آئی اے کے ریڈار پر
May 10, 2024