اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ ) صحت کے کارکنوں نے بچوں اور عام لوگوں کے حقوق اور صحت کے تحفظ کے لیے پاکستان میں تمباکو پر ٹیکس میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ(سپا رک )کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب قوم کو صحت عامہ کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ ملک عمران احمد کنٹری ہیڈ کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز نے کہا کہ حالیہ اعدادوشمار پاکستان میں تمباکو کے استعمال کے حوالے سے خطرناک اعداد و شمار ہیں ۔ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر، سپارک کے پروگرام مینیجر نے کہا تمباکو کے استعمال کے تباہ کن اثرات انفرادی صحت سے کہیں زیادہ پھیلے ہوئے ہیں ۔