کلرسیداں(نامہ نگار)سانحہ 9مئی کے خلاف کلرسیداں میں دو ریلیاں قابل ذکر سماں باندھنے میں ناکام رہیں دونوں ریلیوں کے منتظمین نے اسے پرتاثیر بنانے کے لیئے کسی کو مدعو ہی نہ کیا صبح دس بجے انتظامیہ کی جانب سے ٹی ایم اے بلڈنگ سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں چیف آفیسر بلدیہ کے علاوہ کسی قابل ذکر آفیسر نے شرکت نہ کی بلدیہ کے ملازمین بینر اٹھائے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے مین چوک تک آئے جبکہ دوسری ریلی مرید چوک سے اسپورٹس اسٹیڈیم تک نکالی گئی شرکا نے پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے دونوں ریلیوں کے منتظمین نے تاجروں سول سوسائیٹی اور مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی سمیت کسی کو بھی مدعو ہی نہ کیا ورنہ دونوں ریلیاں بھرپور انداز میں کامیاب ہو سکتی تھیں۔