سنجوال کینٹ (نامہ نگار) 9 مئی محض تاریخ کا ا یک سیاہ دن نہیں ہے 9 مئی کا دن ریاست پر سیا ست قربان کرنے اور سیاست کیلئے ریاست پر حملہ کر دینے والی دوسوچوں کو الگ الگ کر دینے والا دن ہے ملک کی سالمیت کو تباہ کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) و رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے اپنی رہائش گاہ پرسانحہ 9مئی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر سلیم شہزاد ،سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ رہنما مسلم لیگ (ن) حاجی محمد اکرم خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ سلیمان سرور شیخ حامد محمود ،حاجی محمد یعقوب میاں ڈاکٹر راشد مشتاق بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ محب وطن عوام ہیں ، دوسری طرف میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں ان کی آنکھ میں قومی یادگاروں ، ریاستی اداروں ، آئین، قانون کیلئے کوئی عزت و شرافت نہیں ، ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔