کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں سے دھانگلی سڑک کی کارپٹ تعمیر و توسیع کا کام کلرسیداں سے چوآخالصہ پل تک مکمل کرکے شاہراہ کو ٹریفک کے لیئے مکمل کھول دیا گیا ۔تقریبا ایک گھنٹے میں طے ہونے والا سفر چھ سے سات منٹوں میں طے ہو رھا ہے مگر مسافر گاڑیوں میں چھ منٹ کے سفر کا کرایہ آج بھی سو روپے وصول کیا جا رھا ہے۔ کلرسیداں کی انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹ مافیا کے سامنے باالکل بے بس دکھائی دیتی ہے ۔کلرسیداں کے تمام روٹوں پر کرائے مقررہ شرح سے دوسے تین گنا زائد وصول کیئے جاتے ہیں تمام شعبوں اور اداروں پر مافیاز کا راج ہے شہری سالہا سال کی کوششوں کے باوجود مسافر گاڑیوں کے کرائے مقرر کرانے میں بدستور ناکام ہیں ۔یہاں پر کرائے مقامی ٹرانسپورٹرز خود مقرر کرتے ہیں سیکرٹری آر ٹی اے قانون کی عملداری کی بجائے ٹرانسپورٹ مافیاز کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں۔