مجبور والد کی فریاد پر ڈی پی او اٹک نے فوری ایکشن،بیٹے کی سرزنش

May 10, 2024

 اٹک (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر لگائی جانے والی کھلی کچہری میں ایک مجبور والد شاہ میر ولد عبد الغفار سکنہ پٹھان کالونی حضرو پیش ہوا کہ اسکا سگا بیٹا اکرم اسکو جائیداد کی خاطر تنگ کرتا ہے ، جائیداد اسکے نام نہ کرنے پر اسکو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے اور اس پر تشدد بھی کرتا ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے فوری اسکی درخواست ایس ڈی پی او سرکل حضرو کو مارک کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ فوری قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جائیداد کی خاطر باپ پر ظلم کرنے والے بیٹے کو گرفتار کریں جس پر پولیس ٹیم نے فوری اسکے بیٹے کو پکڑ لیا جسکے بعد اسکے والد نے اپنے بیٹے کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز ہوتا دیکھ کر اپنے بیٹے کو معاف کر دیا جس پر اسکے بیٹے نے والد کے پائو ں پکڑ کر معافی مانگی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا عہد کیا۔

مزیدخبریں