نواز شریف دور کے ترقیاتی کاموں کا کسی حکمومت سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا حاجی ابرار دلدار

May 10, 2024

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی رہنماء حا جی ابراردلدارخان نے کہاہے کہ ملک اورقوم کی اجتما عی ترقی اورفلاح کی خاطرعوامی منتخب حکومتوں میں سب سے پہلانمبرقائدمسلم لیگ میاںنوازشریف کی ادوارحکومت کاہے،میاںنوازشریف کے دورحکو مت کی تفصیلات کامطالعہ کیاجائے توجوتعمیروترقی ملکی وقاراورعوامی فلاح وبہبودکے جس قدربھی مضبو ط بنیادوںپراقدامات اٹھائے گئے،ان کامقابلہ کسی دوسری سیاسی جماعت کے دورحکومت سے نہیںکیاجا سکتا،ملک کے اندرمو ٹرویزکاجال پھیلانا،میٹروبس سروس کااجراء کرنا اورجی ٹی روڈسمیت اندرون ملک ، بین الصوبائی شاہرات کوعالمی معیار کے مطابق از سرنوتعمیرکرانا،بجلی کے بحران سے ملک کونجات دلا کر عام لوگوںکی زندگیوںمیںروشنیوںکے دیپ جلانا اورملک کودہشت گردی کے ناسورسے نجات دلانے کیلئے قابل عمل اقدامات اٹھانا،یہ سب کارنامے میا ںنواز شر یف کے ادوا رحکومت کاسنہرا حصہ ہیں،حاجی ابراردلد ار نے نمائندہ نوائے و قت سے حالات حاضر ہ پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس وقت بھی میا ںنوازشریف کی سربراہی میںوفاق میںوزیراعظم میاںشہبازشریف اورصوبہ پنجاب میںدخترپاکستان   مریم نوازشریف بطوروزیراعلی پنجاب ملک وقوم کی بہتری اورملک کے اندرکامیاب سرمایہ کاری کیلئے جو کا وشیںاورخدمات انجام دے رہی ہیں وہ جلد کا میاب ہونگی اورملک ایک بارپھربین الاقوامی سطح پر معاشی میدان میںکھویاہواوقاردوبارہ حاصل کرنے میںکامیابی حاصل کرے گا،جس کاتمام ترکریڈٹ قائدمسلم لیگ میاںنوازشریف کی مدبرانہ اورولولہ انگیزقیادت کوجاتاہے۔

مزیدخبریں