علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہونے جا رھا ہے،راجہ صغیر احمد

 کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہونے جا رھا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی بہت جلد پی پی 7 کا دورہ کریں گی ۔انہوں نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم سی کلرسیداں میں تئیس کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلب کیئے جا چکے ہیں کروڑوں کے مزید منصوبے تشکیل دیئے جا رہے ہیں۔ کلرسیداں سے دھانگلی کارپٹ سڑک کی تعمیر و توسیع کا کام چوآخالصہ پل تک مکمل کر لیا گیا چوآخالصہ سے شاہ خاکی چیک پوسٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ چوآخالصہ پل پر بھی کام ہو رہا ہے دیگر منصوبوں کے لیے بھی جلد وزیراعلی مریم نواز فنڈز جاری کر رہی ہیں۔ نوائے وقت نے کلرسیداں میں جنرل بس اسٹینڈ اور بیول سے سموٹ سڑک کے لیئے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی جس پر راجہ صغیر احمد نے کہا کہ بیول سے سموٹ سڑک کے لیئے بہت جلد فنڈز مختص کر دیئے جائیں گے اس میں پہلے ہی کافی تاخیر ہو چکی ہے یہ سڑک دو تحصیلوں کلرسیداں اور گوجرخان کے دیہات کو آپس میں ملاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن