سردار سیلم حیدر کا گورنر پنجاب بننا علاقہ کی خوش قسمتی ہے،ڈاکٹر نومی شاہ

  کھنڈہ (نامہ نگار) سردار سیلم حیدر کا گورنر پنجاب بننا علاقہ کی خو ش قسمتی ہے۔ڈاکٹر نو می شاہ خواتین یونیورسٹی اور جدیدہسپتال کا قیام عوام کادیرینہ مطالبہ ہے۔ فرزنداٹک سردارسلیم حیدر کا گورنر پنجاب بننا علاقہ کی خوش قسمتی ہے جس سے فتح جنگ ضلع اٹک کی تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم اور پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن ڈاکٹر نومی شاہ نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے پیپلزپارٹی راولپنڈی کے ڈویژنل صدر سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بننے پہ مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کے بالکل قریب فتح جنگ جیسے پسماندہ علاقے کے عوام کا مطالبہ خواتین یونیورسٹی کا قیام اور فتح جنگ میں جدید ہسپتال کا قیام ہے۔اس سے عوام اور خواتین کو اپنے گھر کی دہلیز پہ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن