راولپنڈی(جنرل رپورٹر )تاریخ میں کچھ ایسے دن ہوتے ہیں جو کبھی نہیں بھلائے جاسکتے، سانحہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس میں جناح ہاوس ، جی ایچ کیو اور شہداء کی یادگار کو جلا کرملک پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا ۔پاکستان کی عوام اپنی قومی ادارے اور افواج پاکستان کے ساتھ ہمیشہ سے کھڑے ہے اور انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ پیر مجتیٰ فاروق گل بادشاہ نے سپیریئر کالج چکری میں تقریب کے موقع پر خطاب میں طلبہ سے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور آج دشمن ہم سے لڑنے کے بجائے ہماری سوچ و فکر،جذبہ اور حب الوطنی ختم کرنے کی سازش کر رہا ہے ہم نے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنائیں گے سرحد پر جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیںجانے دیا جائے گا پیر مجتبی فاروق گل بادشاہ نے کہا کے 1947 سے لے کر آج تک وطن کی حفاظت کے لیے جان دینے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں پوری قوم اپنی سلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے