سردار سلیم حیدرکا گورنر پنجاب بننا اہلیان اٹک کیلئے خوش آئند ،سائیں ملک عاقب 

فتح جنگ(نامہ نگار) درگاہ پریم نگر فقیراں کے سجادہ نشین سائیں ملک عاقب علی نے کہا ہے کہ سردار سلیم حیدر خان کا گورنر پنجاب بننے سے اٹک کے عوام کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں ان کے گورنر نامزد ہونے پر  علاقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑی گئی ہے،سردار سلیم حیدر خان کو پارٹی نے گورنر نامزد کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کو عزت و احترام مقام اور اہمیت دیتی ہے سردار سلیم حیدر خان نے پارٹی سے وفاکی تاریخ رقم کی  انھو ں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کا گورنر بننا اٹک بلکہ پنڈی ڈویژن کیلئے باعث عزت و تکریم اور راہنماں اور کارکنوں کیلئے حوصلہ افزا  ہے بلاشبہ پیپلزپارٹی اپنے مشکل وقت کے وفادار ساتھیوں کو اچھے وقت میں یاد رکھتی ہے، سردار سلیم حیدر خان کی وساطت سے اٹک کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کرینگے اور علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی علاج و تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اٹک میں میگا پراجیکٹ کیلئے بھر پور جدوجہد قائم کرینگے، ضلع اٹک میں گورنر شپ آنا ضلع اٹک کے عوام کیلئے باعث افتخار ہے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اٹک کو یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہے کہ پنجاب کا گورنر ان کے ضلع سے تعلق رکھنے والے سپوت کو پیپلزپارٹی کے توسط سے ملی ہے جس پر ہم پارٹی قائدین کے شکر گزار ہیں  

ای پیپر دی نیشن