گوجرخان (نامہ نگار)حکومتی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضرظہور گورائیہ کی جانب سے شادی ہالز ، مارکیز کی ون ڈش کے حوالے سے چیکنگ کی گئی جبکہ روٹی کے وزن اور نرخ کے حوالے سے تندوروں کو بھی چیک کیا گیا خلاف ورزی پر ایک شادی ہال کوپچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ تندوروں کے وزٹ کے دوران کم وزن اور زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے پر مختلف تندوروں کو جرمانے کئے گئے اور ایک تندور کوسیل کر دیاانہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اے سی گوجرخان کی شادی ہالز ، مارکیز کی ون ڈش کے حوالے سے چیکنگ
May 10, 2024