اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدوم نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے تعلقات ہمیشہ سے اعتماد، باہمی افہام و تفہیم اور قریبی تعاون پر مشتمل رہے ہیں جنہیں پاکستان بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ ملاقات اور استقبال کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایرانی سفیر کی ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے ان کی انتھک کوششوں کا اعتراف کیاگیا جوکہ بڑی اہم سفارتی پیشرفت ہے اور وزیر نے اس ضمن میں سفیر کی لگن اورکام کو سراہا۔ ملاقات میں کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حقوق باریایران اور پاکستان کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔دونوں ممالک طویل عرصے سے جاری ان تنازعات پر اپنی حمایت میں ثابت قدم ہیں، جو عالمی سطح پر ایک اہم آواز فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر نیخاص طور پر، فلسطین میں جاری انسانی بحران پر ایران کے موقف کی تعریف کی، جہاں دنیا نے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی خاموشی دیکھی ہے۔ وزیر ایران کو سراہتے ہوئے اس سنگین ناانصافی کے مقابلہ میں ایران کے اصولی موقف کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وفاقی وزیر ہاؤسنگ سے ایران کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
May 10, 2024