وفاقی وزیر صنعت و پیداوارسے فروٹ جوس کونسل کے وفد کی ملاقات 

May 10, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر سے فروٹ جوس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔وفد نے وفاقی وزیر کو ڈیٹیلڈ بریفنگ دی، جس میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور گڈز اینڈ سروسز ٹیکس  سمیت ٹیرف کی بڑھتی ہوئی شرحوں کے بارے میں تشویشناک خدشات کو اجاگر کیا۔وفد نے بتایا کہ حالیہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے جوس کی فروخت میں نمایاں 40 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ حالیہ ٹیکسوں میں اضافے نے نہ صرف اس شعبے کو مکمل طور پر پٹڑی سے اتار دیا ہے بلکہ دیہی معیشت پر بھی تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں، جس سے پھلوں کے کاشتکار اور جوس کے شعبے سے وابستہ صنعت متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں حکومتوں کی مجموعی ٹیکس آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت برآمدات میں سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مقامی صنعتوں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کونسل سے کہا کہ وہ ایک جامع تجویز پیش کرے جس کا مقصد برآمدات میں اضافہ اور صنعت کے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سفارشات شامل ہوں۔وفاقی وزیر نے  جوس کی صنعت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور قابل عمل حل تلاش کرنے کے لیے اس معاملے کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اٹھانے کا یقین دلایا۔

مزیدخبریں