اسپیکر قومی اسمبلی کی گوادر میں  دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے دہشتگردی کے اس واقعہ میں 7 محنت کشوں کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ  اور افسوس اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کی اس کارروائی کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندے انسانیت کے دشمن ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن