وزارتِ مذہبی امور کے زیراہتمام 39واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسنِ قرات اختتام پذیر

اسلام آباد (خبرنگار)وزارتِ مذہبی امور کے زیر انتظام 39واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسنِ قرات آج اختتام پذیر ہوا۔ مقابلہ میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد، مسلح افواج، اور تمام صوبوں سے نامزد حفاظ کرام اور حافظہ خواتین و بچیاں مقابلے میں شریک ہوئے۔ عمر کے لحاظ سے حفظ قرآن اور حسن قرات کی کل 10 کیٹیگریوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو 80000 ہزار، دوسری پوزیشن کے لئے 60000 ہزار، اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 40000 ہزار روپے انعام سے نوازا گیا۔ انعامات سینیئر جوائنٹ سیکریٹری عالمگیر احمد خان اور ڈپٹی سیکرٹری صاحب زادہ نے تقسیم کیے۔ اس موقع پر عالمگیر احمد خان کا کہنا تھا کہ کل یہی بچے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرینگے

ای پیپر دی نیشن