سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز سے امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی پولیٹکل کونسلر کی ملاقات

May 10, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز سے امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی پولیٹکل کونسلر کرسٹوفر جے بران نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات میں پاکستان امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون، آئی ایم ایف پروگرام سمیت پاکستان کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاقائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کا معاشی اورسیاسی استحکام آپس میں جڑے ہوئے ہیںملکی صورتحال کے پیش نظر ڈائیلاگ بہت ضروری ہے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات ہی واحد حل ہے قائد حزب اختلاف سینیٹ نے مزید کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں پی ٹی آئی بطور جماعت تشدد اور فساد کو رد کرتی ہے ہم پرامن سیاست یقین رکھتے ہیںپاکستان ایک عظیم ملک عوام غیور ہیںملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کی زیادہ تر آ بادی نوجوانوں پر مشتمل ہے انکو ترقی کے مرکزی دھارے میں لیکر آنا ہے پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے قانون سازی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کے لئے ترجیحات کو واضح کرنا ہوگا ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاسی و معاشی استحکام ہے انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کو ترجیح دینا ہو گی اور مختلف شعبوں میں اصلاحات لانا ہونگی ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر اور سٹیٹ اونڈ انٹرپرائز زState-owned Enterpriseمیں بھی اصلاحات لازمی ہیں

مزیدخبریں