مردان کے علاقے ڈاکئی میں جائیداد کے تنازع پر رشتہ داروں کے درمیان فاٸرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈاکئی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔زخمی اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔