نیب ترامیم فیصلہ کےخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقررہوگئی۔تفصیلات کےمطابق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دےدیاگیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 14 مئی کو سماعت کریگا ۔رجسٹرار آفس نے وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردئیے ۔بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کو چیلنج کیا تھا سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی درخواست پر کالعدم قرار دیا تھا ۔وفاقی حکومت نے فیصلہ کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کیں تھیں۔
نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
May 10, 2024 | 13:20