بیرونِ ملک پاکستانیوں نے اپریل میں اربوں ڈالرز وطن بھیجے: سٹیٹ بینک

 سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اپریل سے رواں سال اپریل میں ورکرز ترسیلات 28 فیصد زائد ہیں۔پاکستان کے مرکزی بینک نے مزید بتایا ہے کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستانی ورکرز نے 23.8 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ بھی بتایا ہے کہ گئے مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے مقابلے رواں سال ترسیلات 3 فیصد زائد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...