برطانوی شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ انہیں وطن واپس آکر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے حالیہ دورے کے دوران شہزادہ ہیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وطن واپس لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ شہزادہ ہیری منگل 7 مئی کو انویکٹس گیمز سے منسلک ایونٹس میں شرکت کرنے کے لیے برطانیہ پہنچے تھے۔ وہ تین روزہ دورے کے لیے برطانیہ میں تھے، اس دوران انہوں نے 8 مئی کو سینٹ پال کیتھیڈرل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے اپنے مختصر دورے کے دوران اسکاٹیز لٹل سولجرز نامی تنظیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی، یہ ایک خیراتی ادارہ ہے جو فوجی اہلکاروں کے بچوں کی مدد کرتا ہے۔
اس تقریب کے دوران بی بی سی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ ہیری نے برطانیہ واپس لوٹنے پر خوشی کا اظہا کیا اور کہا کہ برطانیہ واپس آنا بہت اچھا لگا۔
خیال رہے کہ شہزادہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شاہ چارلس نے انہیں ملاقات کے لیے وقت دینے اور شہزادہ ولیم نے کینسر میں مبتلا اپنی اہلیہ شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن سے ملنے سے منع کردیا ہے۔