دل موہ لینے والی دھنوں، سریلی آوازوں،کھلے چہروں اور اسٹیج پر پرجوش پرفارمنس دینے میں اپنی مثال آپ، امریکی بینڈ رینینگ جین پہلی بار پاکستان پہنچ گیا۔خواتین کا یہ بینڈ لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں اور ایونٹس میں فن کا مظاہرہ کرے گا. رینینگ جین بینڈ نے اپنے سفر کا آغاز پچیس سال قبل کیا. جس کا مقصد میوزک کے ذریعے سماجی رویوں میں تبدیلی اور صنفی امتیاز کے خاتمے کیلئے کاوش کرنا تھا. بینڈ نے اب تک بیس ممالک میں شاندار پرفارمنسز سے اپنے فن کی دھاک بٹھائی، مہمان فنکار پاکستان میں مختلف میوزک گروپس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ریننگ جین بینڈ کی ممبربیکی کہتی ہیں کہ وہ میوزک کلچر ایکسچینج کے لئے فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں . امریکہ اور پاکستانی میوزک میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے. میوزک کے ذریعے محبت اور لوگوں کو انجوائے کرنے کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔امریکی بینڈ میں شامل بیکی، مونا، مئے اور پوٹر پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے خوب متاثر ہوئی ہیں.کہتی ہیں پاکستان میں ہمارا پرجوش استقبال ہوا ہے. یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں .ہمیں بہت عزت دی گئی ہے۔
معروف امریکی بینڈ رینینگ جین لاہور پہنچ گیا
May 10, 2024 | 19:28