سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی ،پائلٹ پراجیکٹ شروع

May 10, 2024 | 19:50

ویب ڈیسک

سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے ایم او یو پر دستخط کردئیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں پائلٹ سٹیلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا.شیخ احمد دلموک المکتوم کی سربراہی میں یو ای اے کا وفد بھی ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں موجود تھا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی پی ایس ڈیجیٹل لیب میں طالبات کے ساتھ گفتگو بھی کی،پنجاب میں ون ویب نیوم اور اے ڈی ایم ہولڈنگ کے اشتراک سے سکولوں کو سٹیلائٹ انٹرنیٹ سے لنک کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد دلموک المکتوم نے ملاقات بھی کی.ملاقات میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے سکولوں میں سٹیلائٹ سے ڈائریکٹ انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے کے پروگرام پر بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا پہلے فیز میں ملک بھر کے 5,000 اسکولوں کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کا آغاز کر رہے ہیں۔مریم نوازکا کہنا تھا سٹیلائٹ انٹرنیٹ سے دوردراز دیہی اور شہری علاقوں کے طلبا کو آسانی ہو گی.پاکستان میں تعلیم میں ڈیجیٹل تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے.ڈیجیٹل سکلز سے طلباء کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بننے میں مدد ملے گی۔شیخ احمد دلموک نے کہا سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس میں بھر پور معاونت کی جائے گی.اساتذہ اور طلبہ پلگ اینڈ پلے ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ سے استفادہ کر سکیں گے۔

مزیدخبریں