اسلام آباد : راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری ہوئی جبکہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔واسا نے نشیبی علاقوں میں رین الرٹ جاری کردیا ہے.مختلف علاقوں میں نکاسی آب کاکام جاری ہے. ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اورعملہ پہلے سے الرٹ ہے۔
دوسری جانب ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے جبکہ شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرآندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدیدگرم بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرآندھی،جھکڑچلنےاورگرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،کوہستان،شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، کرک،لکی مروت،بنوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ جیکب آباد، سکھر، کشموراورگردونواح میں آندھی/جھکڑچلنےاورگرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔