مکرمی! نوجوان کسی بھی قوم یا تحریک کے لئے ایک عظیم سرمایہ ہوتے ہیں، دنیا میں جہاں کہیں بھی کوئی انقلابی تحریک اٹھتی ہے تو اس میں نوجوانوں کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی سی ہے۔ وطن عزیز پاکستان اس وقت جن کٹھن حالات سے دو چار ہے اس کے لئے تمام یوتھ تنظیموں کو ہر قسم کے اختلافات بھلا کر اکٹھے ہونا ہو گا لیکن انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ اس وقت قریباً تمام یوتھ آرگنائزیشنز ایک دوسرے سے اختلافات میں الجھی ہوئی ہیں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ پاکستان کے لئے ہماری جدوجہد محض ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ ہم ایک ایسی تجربہ گاہ قائم کرنا چاہتے ہیں کہ جہاں لوگ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی بسر کر سکیں تو حضرت قائد اعظم نے جس ملک کو تجربہ گاہ اسلام بنایا تھا، آج اس ملک کو ایسی قیادت نصیب ہوئی ہے کہ جس کو اپنے پیٹ کے علاوہ کسی کی فکر نہیں، میں پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اگر وزیر اعظم عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکی حکومت کو ایک خط لکھ دیتے تو یقیناً عافیہ کی رہائی میں کوئی امر مانع نہ ہوتا۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی پارٹیوں اور اختلافات سے بالا ہو کر ملک و قوم کی فکر کریں۔ اس حوالے سے ہم نے جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خان، جناب جنرل حمید گل، جناب جسٹس وجہیہ الدین احمد، جناب نسیم انور بیگ اور دیگر قائدین کی قیادت میں ایک قومی فورم تشکیل دیا ہے جس کی تفصیلات کے لئے مجھ سے براہ راست 0364/4926262/ 0313-4926262 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
محمد عبداللہ گل، چیئر مین محسنان پاکستان فائونڈیشن، نیشنل یوتھ کانفرنس
محمد عبداللہ گل، چیئر مین محسنان پاکستان فائونڈیشن، نیشنل یوتھ کانفرنس