علامہ اقبالؒ کا 133واں یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور (آن لائن) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 133 واں یوم پیدائش نہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ ملک بھر میں عام تعطیل رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سید بشیر احمد نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ مزار اقبال میں رینجرز کے دستے کی جگہ پاک بحریہ کے تازہ دم دستے نے پوزیشن سنبھالی ،گارڈز کی تبدیلی کے دوران لیفٹیننٹ کمانڈر کامران احمد نے دونوں دستوں کا معائنہ کیا‘ تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریئر ایڈمرل سید بشیر احمد کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال وہ صوفی شاعر ہیں جنہوں نے اپنے کلام سے قوم کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔ دوسری جانب کراچی میں خانہ فرینگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال انقلابی شاعر تھے۔ انہوں نے مسلمانوں میں ملی بیداری پیدا کی اور لوگوں کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہونے کا حوصلہ دیا۔ ایران کے قونصل جنرل عبد الحی نے اُردو میں خطاب کیا اور کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت چند الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کلام بہت وسیع اور معنی خیز ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...