پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کےجوہری ہتھیارمحفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ امریکہ

Nov 10, 2011 | 10:16

سفیر یاؤ جنگ
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونرنے واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان رپورٹس کو مسترد کردیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ پاکستان اپنے ایٹمی اثاثے خطرات کے پیش نظرمنتقل کررہا ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور پاکستان اس کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات اٹھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کو لاحق خطرات سے بخوبی آگاہ ہے اور انکی حفاظت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔
مزیدخبریں