مالدیپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمن ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان تمام اہم امور پرپیش رفت ہورہی ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ماضی کے مقابلےمیں بہت بہترہیں۔ان کاکہناتھاکہ اجمل قصاب دہشتگرد ہےاسے سزائےموت دی جانی چاہیے۔ وزیر داخلہ نےکہاکہ ہردہشتگرد کوپکڑانہیں جاسکتا۔ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ حافظ سعید کو عدالت نےرہاکیا سب کو اس فیصلےکا احترام کرناچاہیے۔ انہوں نےواضح کیاکہ اطلاعات اورشواہد میں فرق ہوتاہے۔دہشتگردی خطےنہیں پوری دنیاکامسئلہ ہے ۔ دشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کےچھتیس سوسےزائد لوگوں نےاپنی جانوں کی قربانی دی جس کےباوجود ہم پرالزام تراشیاں کی جارہی ہیں جوکہ غیرمنصفانہ ہیں۔