عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نوڈالراضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا پانچ سوروپے مزید مہنگا ہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں آج اضافہ دیکھا گیا ۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت نوڈالراضافے کے بعد سولہ سو چونسٹھ ڈالر ہوگئی،انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا پانچ سوروپے بڑھ کرستاون ہزاردوسوروپے اور دس گرام سونے کی قیمت چار سو اٹھائیس روپے بڑھ کرانچاس ہزاراٹھائیس روپے ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن