”بینظیر کے قاتلوں کو گلے لگا لیا گیا“ خضرحیات پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

Nov 10, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بیےنظیر بھٹو گروپ کے کنوینئر ارباب خضر حیات پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی الٹا ان کے قاتلوں کو گلے سے لگا لیا اور ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچایا جس سے دلبرداشتہ ہو کر وہ پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ارباب خضرحیات نے کہا کہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا اعلان جلد کرونگا۔ وہ اس سے قبل تحریک انصاف‘ اے این پی‘ پاکستان قیادت پارٹی‘ مسلم لیگ (ن) مسلم لیگ حقیقی گروپ‘ پیپلز پارٹی ورکرز اتحاد اور پیپلز پارٹی شہید بینظیر گروپ میں بھی رہ چکے ہیں۔
مزیدخبریں