جنوبی افغانستان میں بم دھماکوں کے دومختلف واقعات میں ضلعی پولیس چیف سمیت 11 افرادمارے گئے

Nov 10, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کابل (نوائے وقت نیوز + نیوز ایجنسیاں) مشرقی افغانستان میں افغان واتحادی افواج نے پاکستانی سرحد کے قریب پکتیکا میں مشترکہ کارروائی میں 60طالبان کو شہیدکرنے کادعویٰ کیا ہے جبکہ جنوبی افغانستان میں بم دھماکوں کے دومختلف واقعات میں ضلعی پولیس چیف سمیت 11 افرادمارے گئے، دوسری جانب صوبہ ہرات کے شہر بغدیس میں پولیس کی گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکراگئی۔ اس کے پیچھے آنے والی وین بھی دھماکے کی زد میں آگئی۔ اس دھماکے سے دو پولیس اہلکار اور آٹھ شہری ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونےوالے 8شہریوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ صوبہ ہلمند کے ضلع گرم سر کے پولیس چیف اپنے باڈی گارڈز کے ہمراہ جا رہے تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بم دھماکہ میں ہلاک ہونے والے ضلعی پولیس کے سربراہ کا نام محمد سیف اﷲ ہے۔ارزگان صوبے میں چرمستان کے مشترکہ فوجی اڈے پر منگل کو افغان نیشنل آرمی کے سپاہی نے خود کار ہتھیار سے فائرنگ کی جس سے آسٹریلوی فوجیوں کو گہرے زخم آئے، تاہم انکی حالت مستحکم ہے۔
مزیدخبریں