ملتان (آن لائن) سابق وزےر خارجہ مخدوم شاہ محمود قرےشی نے کہا ہے کہ بھارت کو پسندےدہ ملک قرار دئےے جانے کے بارے مےں پاکستان کو تمام سٹےک ہولڈرز سے مشاورت کرنی چاہئے تھی اور جلد بازی سے کام نہےں لےنا چاہئے تھا۔ عےد کے موقع پر عمائدےن شہر کاشت کاروں کے نمائندوں اور سندھ سے آئے ہوئے وفود کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگوں سے بات چےت مےں مخدوم شاہ محمود قرےشی نے کہا کہ پاکستان کی وزےر خارجہ نے موقف اختےار کےا کہ بھارت کو پسندےدہ ملک قرار دےنے کے فےصلے پر تمام اداروں سے مشاورت کی گئی ہے جس کی تمام اداروں نے نفی کی ہے۔ اس سے ےہ بات واضح ہو گئی ہے کہ حکومتی سوچ اور سکیورٹی اداروں کے درمےان واضح خلےج موجود ہے۔ درےں اثناءمخدوم شاہ محمود قرےشی نے 27 نومبر کو گھوٹکی سندھ سے پاکستان بچاو تحرےک کا آغاز کرنے کا اعلان کر دےا ہے۔ عےد کے دوسرے روز انکی رہائش گاہ پر گھوٹکی کے اےک نمائندہ وفد نے مخدوم شاہ محمود قرےشی سے ملاقات کی اور انہےں گھوٹکی مےں جلسہ کی دعوت دی جس پر انہوں نے ےہ دعوت قبول کر لی اور 27 نومبر کو گھوٹکی مےں جلسہ عام کا اعلان کےا جس مےں وہ اپنے سےاسی مستقبل کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کرےں گے۔