”جاگیرداری‘ غربت‘ جہالت اور سرمایہ داری ختم کر کے دم لیں گے“

Nov 10, 2012

لاہور (پ ر) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن واپدا ہائیڈروالیکٹرک سنٹرل لیبر یونین سی بی اے کے زیر اہتمام گزشتہ روز بختیار لیبرل میں یوم اقبالؒ کی خصوصی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کے مشن کی تکمیل کیلئے پاکستان میں جاگیرداری‘ سرمایہ داری نظام اور سماج میں اونچ نیچ کے فرق اور جہالت‘ غربت‘ مذہبی و لسانی فرقہ بندی کے خاتمہ کیلئے اپنی جدوجہد کو کامیاب کر کے دم لیں گے۔ اجلاس میں بزرگ رہنما خورشید احمد‘ یوسف بلوچ‘ اسامہ طارق‘ نیاز احمد‘ چودھری مقصود احمد‘ رانا شکور‘ مقصود قریشی و دیگر مزدور رہنماﺅں نے خطاب کیا۔ قبل ازیں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

مزیدخبریں