سیالکوٹ (نامہ نگار) شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا ایک سو پینتیس واں یوم ولادت پر اقبال منزل پر عوام کا بے پناہ رش رہا اور علامہ اقبال کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوئی ہیں۔ محلہ کشمیریاں میں واقعہ علامہ اقبال کی آبائی رہائش گاہ اقبال منزل کو فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد ہی کھول دیا گےا تھا جہاں اس وقت عوام کا رش رہا ۔ ہرعمر کے لوگوں نے ساران اقبال منزل کا دورہ کیا ۔ اقبال منزل میں صدر چےمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عبدالمجید نے بزنس مینوں کے ہمراہ علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ اس موقعہ پر سکول کی طالبات نے ملی نغمہ اور کلام اقبال بھی پیش کیا ۔ یوم ولادت علامہ اقبال کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات سے مقررین نے خطاب کے دوران ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنی شاعری کے ذرےعے برصغےر کے مسلمانوں کو جگاےا۔
شاعرمشرقؒ کے یوم ولادت پر اقبال منزل میں لوگوں کا رش
Nov 10, 2012