افغانستان میں 2014 کے بعد نیٹو دستے صرف تربیت دینے کیلئے رہیں گے:راسموسین

برسلز(ثناءنیوز)نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ 2014 کے اختتام تک افغانستان سے تمام جنگی دستوں کو واپس بلانے کی ڈیڈ لائن مقررکرنا ایک درست فیصلہ ہے۔ 2014 کے بعد نیٹو دستے صرف تربیت فراہم کرنے کے غرض سے ہی تعینات رہیں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران افغانستان میں فورسز پر انسائیڈ حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا نیٹو پر داخلی حملے افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے منصوبے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، داخلی حملوں کو روکنے کے سلسلے میں ہم نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ راسموسےن نے کہاہم افغانستان میں قابض فوج نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن