اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آج یوم ملالہ منایا جائیگا

نیویارک/ برمنگھم / اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+آئی این پی+ایجنسیاں) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ملالہ یوسف زئی کے ناقابل شکست حوصلوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج 10نومبرکودنیا بھر میں یوم ملالہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے آواز اٹھانے والی ملالہ کی جدوجہد مشعل راہ ہے، ملالہ ڈے پر عالمی برادری یکجہتی کا اظہار کرے، اس سلسلے میں بان کی مون نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی انسان کا بنیادی حق اور آگے بڑھنے کا ذریعہ ہے۔ ملالہ یوسف زئی بہادر بیٹی ہے جس نے ہمت اور بہادری کی مثال قائم کی۔ ادھر ملالہ یوسف زئی کے والد نے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ملالہ یوسف زئی کی حمایت کی اور اس پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی۔ دس لاکھ یعنی ایک ملین سے زائد افراد نے ایک آفاقی پٹیشن پر دستخط کئے ہیں جس میں ملالہ کو تعلیم کی کاز کیلئے آواز بلند کرنے پر خراج تحسین جبکہ ایک الگ آن لائن پٹیشن میںبھی ملالہ کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس پٹیشن 90 ہزار افراد نے دستخط کئے ہیں انہوں نے وزیراعظم کیمرون پر زور دیا ہے کہ وہ سفارش کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...