لاہور (نوائے وقت نیوز/ خبرنگار) لاہور میں بھارتی پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل کی سکیورٹی میں کوتاہی پر 7ایلیٹ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق اہلکاروں نے سکھبیر سنگھ کے عشائیے میں سکیورٹی کی ذمہ داری چھوڑ کر کھانا کھانا شروع کر دیا تھا۔ اپٹما نے سکھبیر سنگھ بادل کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا۔ خبرنگار کے مطابق بھارتی پنجاب کے نائب وزےراعلیٰ سردار سکھبےر سنگھ بادل کی قےادت مےں آنے والا 45رکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس چلا گےا۔ وفد کو سپےکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال احمد خان اور رکن صوبائی اسمبلی سےد زعےم قادری نے رخصت کےا۔ سردار سکھبےر سنگھ بادل نے مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس دورے کو نہاےت کامےاب اورمفےد قرار دےا اور کہا کہ پنجاب حکومت نے شاندار مہمان نوازی سے ان کے دل جےت لئے۔ انہوں نے کہا کہ امرتسر لاہور میں دونوں ملکوں کے قونصلیٹ آفس کھولنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔