پی سی بی نے محمد یوسف ‘ شاہد آفریدی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا


لاہور (نوائے وقت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی اور محمد یوسف کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے منع کر دیا۔ ذرائع پی سی بی کے مطابق محمد یوسف پورٹ قاسم اتھارٹی اور شاہد آفریدی حبیب بنک کی طرف سے کھیلنے کے خواہشمند تھے۔ پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے منع کر دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کی حتمی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا اس لئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...