دبئی(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے محمد آصف دبئی اوپن انٹرنیشنل سنوکر چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ دبئی میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے سیمی فائنل میں قومی چیمپئن محمد آصف نے ہانگ کانگ کے اینڈی لی کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ آصف نے ابتدا سے ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچوں فریم اپنے نام کرلئے۔ آصف کی فتح کا سکور باون اڑتیس، نواسی اکتالیس، ایک سو انیس صفر، چونسٹھ نو اور ستر سترہ رہا۔