سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کیخلاف نوشہرو فیروز اور سکھر میں ریلی، مظاہرہ

Nov 10, 2012

نوشہروفیروز (نوائے وقت نیوز) نوشہروفیروز کے علاقے کنڈیارو میں عوامی تحریک کی جانب سے دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو اور انور سومری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔شہر کے مرکزی چوک سے نیشنل پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاءنے بلدیاتی نظام کیخلاف زبردست نعرے لگائے جبکہ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ انتہائی خطرنا ک صورتحال سے گزر رہا ہے جس کے نتائج آنا شروع ہوگئے روزانہ درجنوں افراد قتل ہو رہے ہیں۔ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ بل سندھ کی تقسیم کا بل ہے، ایک نیا اسرائیل بنایا جا رہا ہے جس کی حدیں گوادر سے لے کر ذوالفقار آباد اور تھر کے کوئلے تک ہوں گی۔ عوام کو اس گھناﺅنی سازش کے خلاف تیار رہناچاہئے۔ادھر جئے سندھ متحدہ محاذ نے دو ہرے بلد یا تی نظام کے خلاف سکھر میں پریس کلب کے سا منے مظاہرہ اور علا متی بھوک ہڑتال کی گئی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دوہرے بلد یا تی نظام کو مشاورت کے بغیر نافذ کیا گیا ہے۔اس نظام سے سندھ کی تقسیم کاخد شہ ہے لہٰذا اسے ختم کیاجائے۔

مزیدخبریں