لاہور (نوائے وقت نیوز) بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکھ بیر سنگھ بادل کی اہلیہ نے پاکستان سے واپس بھارت جاتے ہوئے کہا کہ جاتے وقت بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ یہاں سے جانے کو دل نہیں کر رہا جو امیج پاکستان کے بارے میں تھا اس سے بہت مختلف پایا، بہت پیار اور عزت ملی۔ نائب وزیر اعلیٰ سکھ بیر سنگھ بادل نے کہا کہ دورے کے دوران کئی موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے ارکان اسمبلی کے درمیان کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائیں گے کیوں نہ آپس میں سرمایہ کاری کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے۔