سی آئی اے حکام کےمطابق ڈیوڈ پٹریاس نےجمعرات کےروز اپنا استعفی صدر اوباما کو پیش کیا جسے قبول کرلیا گیا۔ مستعفی ہونےوالے ڈیوڈ پٹریاس گزشتہ برس سی آئی اے کی چیف مقرر کئےگئےتھے۔پیٹریاس نےدوہزاردس سےدوہزارگیارہ کےدرمیان افغانستان میں امریکی فوج کی سربراہی کےفرائض بھی سرانجام دیئے جبکہ ڈیوڈ پٹریاس عراق میں بھی امریکی فوجی کےسینٹرل کمانڈ کےسربراہ رہے۔ ڈیوڈ پٹریاس کا کہنا ہے کہ استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پردیا۔ یاد رہے کہ ڈیوڈپیٹریاس پرامریکی صحافی خاتون پولا براڈویل سےتعلقات کا الزام عائد ہے،پولا ڈیوڈویل پیٹریاس کی سوانح عمری کی مصنف ہیں ۔ادھرامریکی حکام نے خدشےکا اظہارکیا ہےکہ ڈیوڈ پیٹریاس سے تعلقات کےدوران پولا براڈویل نے انکی ای میلز تک رسائی حاصل کرلی ہوگی جس پرپول براڈویل سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔دوسری جانب ڈیوڈپیٹریاس نےخاتون سےتعلقات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہےتھا۔ امریکی صدراوباما نےسی آئی اے چیف ڈیوڈ پٹریاس کےاستعفے کوافسوس کن قراردیتےہوئےپیغام دیا ہے کہ ڈیوڈ پٹریاس کی کوششوں سےملک کا دفاع مضبوط ہوا۔
سی آئی اے کےچیف ڈیوڈ پٹریاس صحافی خاتون پولا براڈویل سےتعلقات کےالزام میں اپنےعہدے سےمستعفی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل موریل قائم مقام سربراہ کےفرائض انجام دیں گے۔
Nov 10, 2012 | 10:01