ملالہ نے شدت پسندوں کی دھمکیوں کوخاطرمیں نہ لاکرپاکستان کی بچیوں اورخواتین کیلئے مثال قائم کی۔ آصف زرداری

Nov 10, 2012 | 12:05

صدرمملکت نے اقوام متحدہ کی جانب سے دس نومبر کو عالمی سطح پر یوم ملالہمنانے کے اقدام کوسراہتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں ملالہ کوپاکستان کی بہادربیٹی قراردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  آج ملالہ لڑکیوں کی تعلیم کی علامت کے طور پر سامنے کھڑی ہے۔ ملالہ نے تعلیم چھوڑنے کی بجائے گولیوں کا سامنا کیا اور عسکریت پسندوں کے سامنے جھکنے سے انکار کیا۔ صدرمملکت نے ملالہ پرشدت پسندوں کے حملے کواسلام کے ہربچے پرحملہ قراردیا اورکہا کہ ہم اپنے بچوں پرحملے ہونے پرخاموش نہیں بٹھیں گے اوربھرپوراقدامات کریں گے۔صدرکا کہنا تھا کہ یوم ملالہ اس تجدید کا دن ہے جب ہمیں عالمی سطح پر عہد کرنا ہوگا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے شدت پسندوں کوان کے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  اس موقع پروزیراعظم نے کہاکہ ملالہ پر حملہ کرنے والے نامناسب اور غلط سوچ رکھنے والوں کی نمائندگی کرتے ہیں یہ حملہ جمہوریت اور انتہاپسندی کے درمیان جنگ ہے۔

مزیدخبریں