تین ہفتے گزرنے کے باوجود کوئٹہ سے اغوا کئے جانے والے ڈاکٹر سعید احمد خان کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔ اغوا کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹر آج بھی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔ کوئٹہ کے تین کاری اسپتالوں میں تمام او پی ڈیز، آپریشن تھیٹر اور خواتین وبچوں کے شعبے بند ہیں۔ اسپتالوں میں مریض بے بسی و لاچاری کی تصویر بنے مسیحاؤں کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ ڈاکٹروں نے مغوی کی جلد بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت احتجاج کی دھمکی دی۔
بلوچستان: ڈاکٹر سعید احمد خان کی بازیابی کے لیے ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے ہفتے میں داخل. مریض بے بسی و لاچاری کی تصویر بنے مسیحاؤں کا انتظار کررہے ہیں.
Nov 10, 2012 | 12:27