امریکہ سعودی عرب کو چھ اعشاریہ سات ارب ڈالر مالیت کے پچیس جنگی فوجی طیارے فروخت کریگا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی طرف سے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ہونےوالے معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے جس کےتحت امریکا سعودی عرب کو پچیس جنگی طیارے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ان طیاروں کی مالیت چھ اعشاریہ سات ارب ڈالر ہے۔ حکام کےمطابق طیاروں میں بیس سی ون تھرٹی اور پانچ کے سی ون تھرٹی جے شامل ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کو ان طیاروں کی فروخت سے پہلے امریکی کانگریس کی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگی۔ پینٹاگون کےہتھیاروں کی بیرون ملک فروخت کےنگران ذیلی ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ اس معاہدے کی مالیت میں سعودی اہلکاروں کی تکنیکی تربیت، طیاروں کےلیے پرزوں کی فراہمی اور دیگر سہولیات مہیا کیے جانے کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن