سپریم کورٹ کا نو رکنی لارجر بینچ پیر کو ممیوکیس اور بھٹوریفرنس کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس ناصرالملک، جسٹس طارق پرویز، جسٹس ثاقب نثار، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس امیرہانی مسلم، جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس شیخ عظمت سید پر مشتمل نو رکنی بینچ دونوں اہم مقدمات کی تقریبا چار ماہ بعد سماعت کررہا ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس میں سابق وفاقی وزیرقانون بابر اعوان کے لائسنس معطلی کا معاملہ بھی زیرسماعت آئے گا۔ واضح رہے کہ بابراعوان کا وکالت نامہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں معطل کردیا تھا، دوسری جانب ممیوکیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف، حسین حقانی سمیت تمام فریقین سے ممیوکمشین رپورٹ پر جواب طلب کررکھے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن