نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رائل پام گالف کلب کو لیز پر دی جانے والی اراضی کے کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر تین ریٹائرڈ جنرلز جاوید اشرف قاضی، سعیدالظفر اور حامد حسن بٹ اور دو سویلین افسران خورشید احمد اور اقبال صمد کےخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ نیب نے تین ریٹائرڈ جنرلز اور دو سویلین کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں جیسے ہی تحقیقات مکمل ہو جاتی ہیں تو نیب رپورٹ سپریم کورٹ کو بھجوا دے گا، نیب کا کام کسی کو مجرم قرار دینا نہیں، یہ کام عدالت کا ہے۔