پاکستان ایٹم بم نہیں دیگا ‘ الزام کا مقصد سعودی عرب پر نیٹو کی پابندیاں لگوانا ہے : روسی ماہرین

ماسکو (آئی این پی) روسی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان سعودی عرب کو جوہری بم فراہم نہیں کریگا ،یہ افواہ جان بوجھ کر اس مقصد سے پھیلائی گئی ہے تاکہ نیٹو ممالک سعودی عرب کے خلاف پابندیاں لگادیں۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق نامور روسی ماہر ایشیاء سعید غفوروف اور دیگر نے اس دعوے کے سلسلے میں کہ سعودی عرب اپنے پہلے ہی مطالبے پر پاکستان سے جوہری بم حاصل کر سکتاہے کی وضاحت کی کہ پچھلے عرصے میں پاکستان کے ایران کے ساتہ تعلقات زیادہ بہتر ہو گئے ہیں۔ اگرچہ ایران سعودی عرب سے متعلق مخالفانہ موقف رکھتا ہے۔ اس کے باوجود یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ ایران جس پر پاکستان کی سلامتی بڑی حد تک منحصرہوتی ہے سعودی عرب کو پاکستان کے جوہری بم کی فراہمی پر راضی ہو۔ یہ افواہ جان بوجھ کر اس مقصد سے پھیلائی گئی ہے کہ نیٹو ممالک سعودی عرب کے خلاف پابندیاں لگادیں۔ یہ اس لئے ممکن ہے کہ امریکہ کا سعودی تیل کی فراہمی پر دار و مدار نہیں رہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...